(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے بانی رہنما کا کہنا ہے کہ حماس تحریک کا آزادی کے لیے سفر جاری ہے اور آزادی تک جاری رہے گا ،32 سال قبل حماس کی صورت میں لگایا گیا یہ پودا آج ایک سایہ دار اور پھل دار درخت بن چکا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے بانی رہ نما الشیخ ابراہیم الیازوری نے کہا ہے کہ قابض صیہونی دشمن نے حماس کا وجود ختم کرنے کے لیے 32 سالوں کے دوران طاقت کا ہر حربہ استعمال کیا مگر صہیونی ریاست کی ہرچال ہر سازش نے الٹا نھیں کو نقصان دیا، اسرائیل حماس اور اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو ختم کرنے کی کسی بھی سازش اور منصوبے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
انکا کہنا تھا کہ حماس اور اس کے عسکری ونگ کا تحریک آزادی کے لیے سفر جاری ہے اور آزادی تک ہمارا مشن جاری ہے گا، حماس کی جڑی عوام میں بہت گہری ہیں اور اس کی شاخیں دور دور تک پھیلی ہوئی ہیں۔ آج یہ ایک تن آور درخت ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی۔
انھوں نے صیہونی زندانوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بس تھوڑا سا انتظاراور کریں القسام بریگیڈ اپنے شکار کی بھاری قیمت وصول کرے گی ،اسرائیلی زندانوں میں قید ہمارے بھائیوں کو یہ خوش خبری سنا دیں کہ جلد ہی فلسطینی مجاھدین’وفا احرار2′ معاہدہ کریں گے۔