مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامک سپریم کونسل کے سربراہ اور مسجد اقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے القدس میں فلسطینی شہریوں کے گھروں کو منہدم کرنے کا سلسلہ تیز کردیا ہے اس وقت بھی درجنوں خاندانوں کو اپنے گھروں کو گرانے کے احکامات موصول ہو چکے ہیں۔
خبررساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے قبلہ اول کے خطیب نے کہا کہ شہر کو یہودیانے کے منصوبے پرکارفرما اسرائیل اہالیان القدس کو زبردستی ہجرت پر مجبور کر رہا ہے۔ صہیونی اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث شہر چھوڑنے والوں کی واپس آنے روک دیا جاتا ہے۔ اسرائیل کے حالیہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق القدس میں رہنے والے فلسطینیوں کی تعداد میں اضافے پر اسرائٍیلی حکومت سخت غضبناک ہے۔
مسجد اقصی کے خطیب کے مطابق اسرائیلی حکومت نے القدس میں فلسطینی آبادی کو بارہ فیصد تک کم کرنے کا ایک منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق 2012 تک مطلوبہ ہدف حاصل کیا جائے گا
شیخ صبری نے خبردار کیا کہ صہیونی حکومت اپنے اس صہیونی منصوبے پر مرحلہ وار عمل کریگی۔ انہوں نے کہا حالیہ انتخابات کے بعد دائیں بازو کی انتہاء پسند جماعتوں کی حکومت کی تشکیل کے بعد القدس کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کے اس منصوبے پر عمل میں تیزی آ جائے گی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
