اسرائیلی بلدیہ کے بلڈوزروں مقبوضہ بیت المقدس پر دھاوا بولا اور ایک فلسطینی خاندان کے گھر کو منہدم کر دیا ہے۔ صہیونی اہلکاروں نے علاقے میں تیرہ گھروں سمیت مزید 20 تعمیرات کو منہدم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسرائیلی
اہلکاروں نے دعوی کیا کہ یہ تمام تعمیرات بلدیہ کی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی ہیں۔
منگل کی صبح بلدیہ کے بلڈوزروں نے ابراھیم الکسوانی کے گھر کو منہدم کر کے چھ افراد پر مشتمل اس خاندان کو کھلے آسمان تلے لا کھڑا کیا ہے۔ یہ کارروائی شہر کے بیت حنینا ٹاؤن کے علاقے اشقریہ میں کی گئی۔
اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد کی حفاظت میں بلدیہ کے ملازمین نے شہر کے شمال مشرقی علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں کے گھروں، تجارتی مراکز اور مویشیوں کے باڑوں کو گرانے کے احکامات صادر کیے۔
وادی حلوہ مطالعاتی مرکز نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی القدس کے عناتا گاؤں میں ایک گھر کو گرایا اور بقعان کے علاقے میں دو شہریوں کو ایک گھر اور ایک دوکان گرانے کے
نوٹس جاری کر دیے ۔مرکز کے مطابق منگل کے روز شہر میں بیس تعمیرات کو گرانے کے حکمنامے جاری کیے گئے
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین