• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس ملین مارچ کی تیاریاں مکمل، اسرائیل میں کھلبلی

بدھ 23-11-2011
in فلسطین
0
plf alquds
0
SHARES
0
VIEWS

plf alquds

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے بیت المقدس ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل میں ملین مارچ کےاعلان کے بعد شدید تشویش پائی جا رہی ہےاور اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی، مصری اور اردنی شہریوں کی جانب سے اس ماہ کی پچیس تاریخ کو مقبوضہ بیت المقدس کی جانب ملین مارچ لے کر جانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آئندہ جمعہ کو یہ ملین مارچ مقبوضہ بیت المقدس کی جانب روانہ ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کے مندوبین اور سول سوسائٹی کے ارکان کی جانب سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ اس مارچ میں شریک کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک وغیرہ پربھی مہم کی شروع کی گئی ہے تاہم قابض صہیونی انٹیلی جنس کے ہیکرز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فیس بک کی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
اردن میں سرگرم مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کی تنظیم”عوامی کونسل برائے دفاع القدس” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس پر ناجائز قبضے کےخلاف منظم احتجاجی مظاہرے کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے تعاون سے القدس ملین مارچ اس کی ایک منفرد اورغیرمعمولی کوشش ہے۔
بیان میں فلسطینی شہریوں کے علاوہ پڑوسی عرب ممالک کے شہریوں سےبھی اپیل کی گئی کہ وہ بیت المقدس کے تحفظ کی اس ریلی میں اپنی شرکت یقینی بنا کرقبلہ اول سے اپنی وابستگی کا ثبوت فراہم کریں۔
ملین مارچ کا اہتمام کرنے والی تنظیم نے بتایا کہ وہ جمعہ کے روز مغربی کنارے میں لاکھوں فرزندان توحید کو القدس کے قریب "سویمہ” کےمقام پرجمعہ کریں گے اور نماز عصر تک وہیں قیام کریں گے۔ اس کے بعد یہ ملین مارچ تازہ دم ہوکرمقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی جانب روانہ ہو جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.