• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس : فلسطینی کالونی ملیامیٹ کرنے کا اسرائیلی نوٹس

بدھ 30-01-2013
in فلسطین
0
plf cat
0
SHARES
1
VIEWS

 

اسرائیلی فوج اور پولیس اہلکاروں نے منگل کی شام مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی عناتا ٹاؤن پر دھاوا بولا اور فہیدات کالونی کے تمام مکینوں کو گھر خالی کرنے کے نوٹسز جاری کر دیے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے زیر نگرانی کام کرنے والی شہری انتظامیہ نے فہیدات کالونی پر ہلہ بولا اور کالونی کے مکینوں کو بغیر اجازت تعمیرات کرنے کے الزام میں اپنے گھر منہدم کرنے کے احکامات سنا دیے۔

ذرائع نے بتایا کہ جاری کیا گیا نوٹس میں تیرہ مکانات اور دس سے زیادہ جانوروں کے تعمیر کیے گئے باڑوں کو گرانے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ ساری کالونی فہدیدات خاندان کی زیرملکیت ہے ۔ اس کالونی کو منہدم کرنے کی صورت میں ساٹھ افراد بے گھر ہو جائیں گے اور فلسطینیوں کی پچاس ایکڑ اراضی ہتھیا لی جائے گی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کا مقصد اس ساری کالونی کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے کیونکہ یہ کالونی اسرائیلی فوجی اڈے کے قریب واقع ہے۔ اسرائیلی فوجی اڈا اس کالونی سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ اسرائیل گزشتہ کئی سالوں نے اس کالونی کے مکینوں کو ہجرت پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ صہیونی حکام اس کالونی کی اراضی کو بھی عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ یہ منصوبہ بھی القدس کو یہودیانے کے صہیونی پروگرام کا ہی ایک حصہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی شہری انتظامیہ نے کالونی کے تمام گھروں اور مویشیوں کے باڑوں کی تصاویر اتار لی ہیں۔ حکام نے فلسطینیوں کو گھروں کو گرانے کے لیے سات فروری تک کی مہلت دی ہے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.