(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر دوہرے فدائی حملے میں کم سے کم چار یہودی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ حملوں میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں دو فلسطینی شہریوں نے اسرائیل کے بارڈر فورسز کے اہلکاروں پر چاقوؤں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔فوجیوں کی جوابی کارروائی میں فلسطینی حملہ آور شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
