• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس سے اظہار یکجہتی اور مزاحمت کی حمایت کے لئے استنبول میں احتجاجی مظاہرہ

اتوار 19-08-2012
in فلسطین
0
plf istanbul
0
SHARES
0
VIEWS

ترکی کے دارلحکومت استنبول میں مقبوضہ بیت المقدس، فلسطینی مزاحمت اور جماعتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے "منبر آزادالقدس” نامی تنظیم کے زیر اہتمام شہر کے مرکز مسجد سلطان محمد الفاتح سے عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

 

مظاہرے کے شرکاء نے مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے حالیہ غیرمعمولی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر اپنی انتہائی مایوسی کا اظہار کیا کیونکہ ان میں صرف بیت المقدس کو یہودیانے کی حالیہ تیز رفتار کوششوں کی مذمت پر ہی اکتفا کیا۔

مظاہرین نے مزاحمت کے حق میں نعرے لگائے۔ انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور عزالدین القسام بریگیڈ کو مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ بہ قول مظاہرین اسرائیلی تسلط کے خلاف مزاحمت ہی ان کا مشن ہے اور امت کی کھوئی ہوئی معراج واپس لانے کا واحد طریقہ یہی ہے۔

ریلی کے شرکاء ہزاروں افراد نے مسجد سلطان محمد فاتح میں ایک بڑا بینر بھی لگایا جس پر”القدس کی آزادی امت کی آزادی”جلی حروف میں تحریر تھا۔ وہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر "مبنر آزاد القدس” کے صدر محمد اشین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ فلسطین، اراکان، شیشان اور شام میں روزنامہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے۔ انہوں نے کہ مسلمان ان ممالک میں انتہائی تنگی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ القدس امت مسلمہ کی طاقت کا پیمانہ ہے۔ یہ صرف عربوں،اتراک اور فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ انہوں نےاسرائیلی مظالم کی چکی میں پسنے والے فلسطینیوں کی مدد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سارے مسلمانوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ القدس کو صہیونی تسلط سے آزاد کرایا جا سکے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.