مقبوضہ مشرقی القدس کی اسرائیلی بلدیہ اور صہیونی کمپنی ’’جیحون‘‘ کے عملے نے پیر کے روز اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی مکمل حفاظت میں شہر سلوان کالونی پر دھاوا بولا اور
وادی حلوہ اور بیر ایوب کے علاقوں میں متعدد فلسطینیوں کے گھروں کو گرانے کے احکامات صادر کر دیے۔اسرائیلی فورسز نے علاقے میں فلسطینیوں کے پانی کے ذخائر کو بھی ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ جواد صیام نے وادی حلوہ مطالعاتی مرکز کو بتایا کہ ان دونوں علاقوں میں بے شمار مکان مالکان کو اپنے گھر منہدم کرنے کا کہ دیا گیا ہے۔ اسی طرح بہت سے پانی کے کنووں اور ذخائر کو ختم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اس طرح گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران پانی کی منتقلی کے درجنوں ذرائع کو یہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وادی حلوہ میں یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے کی جانب سے فلسطینی بچوں پر حملوں کے بعد فریقین میں جھڑپیں شروع ہو گئیں، یہودی آباد کاروں نے اسکول جانے والے فلسطینی بچوں پر پتھراؤ شروع کر دیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
