• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس: تاریخی قبرستان ’’باب الرحمہ‘‘ کو ’’توراتی باغ‘‘ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

اتوار 25-03-2012
in فلسطین
0
plf old_graveyard
0
SHARES
1
VIEWS

plf old_graveyard

’’الاقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثارقدیمہ‘‘ نے مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول کے مشرق میں واقع تاریخی قبرستان ’’باب الرحمہ‘‘ کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیتوں کی شدید مذمت کی ہے۔ فاؤنڈیشن نے خبردار کیا ہے کہ اس اسلامی قبرستان کو تیزی سے ’’توراتی باغ‘‘ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

 

اتوار کےروز جاری اپنے بیان میں الاقصی فاؤنڈیشن نے آگاہ کیا کہ ’’تنظیم کامل ارض اسرائیل‘‘ جیسی انتہاء پسند یہودی تنظیمیں اسرائیلی نام نہاد سپریم کورٹ کے تعاون سے فوت شدگان کی بے حرمتی پر مبنی اس منصوبے کو عملی جامہ پہنا رہی ہیں۔
الاقصی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ بیس کے لگ بھگ یہودی آباد کاروں نے ہفتے کے روز یہاں آکر تلمودی عبادات کی ادائیگی کی، اور مسلمانوں کے اس عظیم قبرستان میں رقص و سرور کی محفل منعقد کی گئی۔ اس دوران دو فلسطینی خاندانوں نیروخ اور ابوصبیح کی قبروں کے نام و نشانات تک مٹا دیے گئے۔
فاؤنڈیشن نے قبرستان کے ایک گارڈ کے حوالے سے بتایا کہ دودرجن کے لگ بھگ یہودی کالے لباس پہنے ہوئے قبرستان میں داخل ہوئے۔ ان میں سے بعض کے سروں پر یہودی مذہبی پیشواؤں کے ہیٹ بھی تھے۔ انہوں نے یہاں آتے ہی چیخنا، چلانا شروع کردیا، اس موقع پر گارڈز نے انہیں باہر نکلنے کا کہا تو انہوں نے قبرستان کے عملے کو گالیاں دینا شروع کردیں اور تھوڑ دیر میں دو قبروں کو کھود ڈالا۔
گارڈ نے بتایا کہ انتہاء پسند یہودی جتھا بارہا تنبیہ کے باوجود قبرستان سے نہ نکلا تو گارڈ نے پولیس کو بلانے کی دھمکی دی جس کے بعد یہودی واپس چلے گئے۔ گارڈ نے بتایا کہ اس موقع پر قبرستان کے قریب ہی اسرائیلی پولیس کے اہلکار کھڑے تماشا دیکھتے رہے لیکن کسی نے آگے بڑھ کر ان یہودی آبادکاروں کو قبروں کی بے حرمتی سے نہ روکا۔
خیال رہے کہ باب الرحمہ چودہ سو سال قدیم مسلمانوں کا قبرستان ہے۔ مسجد اقصی کا ایک دروازے کا نام بھی باب الرحمہ ہے۔ الاقصی فاؤنڈیشن نے واضح کیا کہ اس قبرستان پر کیا جانے والا حملہ مسجد اقصی پر حملہ تصور ہوتا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.