قابض اسرائیلی فوج نے 16 بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے الخلیل کے جنوب میں خرسہ گائوں کے قریب ایک ناکہ لگا لیااور وہاںسے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لینے لگے۔عینی شاہدین نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی خرسہ کے چوک پر منگل کی رات سے ہی تعینات تھے۔
انہوں نے فوجیوں کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہا ہے کہ ایک قریبی یہودی بستی کو جانے والی سڑک پر ایک مشتبہ چیز ملی ہے جس کی وجہ سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔لیکن ذرائع نے فوجیوں کے دعوے کی نفی کی اور کہا کہ یہ قدم اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو حراساں کرنے کی خاطر اٹھائے جانے والے اقدامات کا ہی حصہ ہے۔
بزکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
