اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ہفتے کی صبح مغربی کنارے کی مختلف کالونیوں اور اطراف کے دیہاتوں پر حملہ کرکے جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم
کرکے شہریوں کو زدوکوب کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس موقع پر شہر کے تمام مرکزی راستے بند کر دیے گئے۔
فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی اسلحہ سے لیس گاڑیوں کی بڑی تعداد نے ہفتے کے روز علی الصبح الخیل شہر کے جنوبی علاقوں اذنا اور یطا پر دھاوا بولا اور مختلف شاہراہوں اور کالونیوں میں پر چیک پوسٹیں قائم کر لیں۔ اسرائیلی اہلکاروں نے علاقے کی گلیوں میں گشت شروع کیا اور مسافروں کو روک روک کر ان کے شناخت نامے چیک کرتے رہے۔ اس موقع پر صہیونی اہلکاروں نے متعدد افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ فلسطینیوں کی گاڑیوں کو روک کر اس کی تلاشی بھی لی جاتی رہی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
