• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الخلیل سے دو فلسطینی گرفتار، بیت لحم میں یہودیوں نے سڑک بلاک کر دی

جمعہ 12-12-2014
in فلسطین
0
plf roadblocked
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر چھاپہ مار کر دو فلسطینیوں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی بیت لحم میں یہودی آباد کاروں نے ایک اہم شاہراہ بلاک کردی جس کے نتیجے میں شہریوں کو اپنی دور پار اراضی اور کھیتوں میں کام کے لیے جانے میں بھی دشواری پیدا ہو گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الخلیل میں فلسطینی سماجی کارکن اور یہودی توسیع پسندی کی مزاحمت کے لیے قائم عوامی کمیٹی کے کنوینئر محمد عوض نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے دو فلسطینی نوجوانوں جہاد خلیل العلامی اور بلال حابس العلامی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ دونوں کی عمریں 19 سال بتائی گئی ہیں۔

محمد عوض نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے الخلیل کے شمالی قصبے بیت امرکے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی لی۔ تلاشی کی کارروائی کےدوران دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر یہودی آباد کاروں نے بیت لحم میں فلسطینی شہریوں کے کھیتوں کی طرف جانے والے اہم راستے کو بند کر دیا۔ مقامی سماجی کارکن محمد احمد صلاح نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی موجودگی میں سڑک پر بھاری پتھر پھینک دیے اور جگہ جگہ خاردار تاریں لگا دیں جس کے بعد فلسطینی اپنے کھیتوں میں نہیں جا سکے۔

احمد صلاح کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے زرعی زمینوں اور زیرکاشت رقبے کو ملانے والا راستہ بند کرنا فلسطینیوں کی اراضی ہتھیانے کی ایک سازش ہے۔ یہودی آباد کار اس سے قبل بھی فلسطینیوں کی کئی مقامی کالونیوں کے دیگر مقامات سے رابطے کے لیے استعمال ہونے والی سڑکیں بند کرچکے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.