رپورٹ کے مطابق الخلیل شہر میں "عتنیئل” نامی ایک یہودی کالونی میں اسرائیلی فوجیوں کی گشتی پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی البتہ فائرنگ کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو فرار ہوتے دیکھا گیا ہے۔
فائرنگ کے کچھ دیر بعد اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔ سرچ آپریشن کے لیے رات بھر روشنی کے گولے داغے جاتے رہے ہیں تاہم کسی شخص کی گرفتاری کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
ادھر مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بدرس کے مقام پر دیوار فاصل سے متصل ایک کںٹرول ٹاور پرنامعلوم افرادنے حملہ کرکے اسے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ٹاور پرنصب خفیہ کیمرے جل کرخاکستر ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق نقاب پوش فلسطینی نوجوانوں نے دیوار فاصل ے شمالی اور مغربی اطراف سے حملہ کرکے کنٹرول ٹاور کو آگ لگائی اور فرار ہوگئے۔ کنٹرول ٹاور کی آتش زدگی کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری وہاں جمع ہوگئی تھی۔ آگ پر قابو پانے تک کنٹرول ٹاور کے تمام کیمرے جل کرخاکسترہوگئے تھے۔