فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں نے وحشیانہ پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی شہری محمود یحییٰ ابو جحیشہ کے پرمیں داخل ہوکرشہید کے اہل خانہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ابو جحیشہ شہید کے اہل خانہ کےایک ذریعے نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ عباس ملیشیا کے بندوق بردار اہلکاروں نے اتوار کو الخلیل میں شہید کے گھر پرچھاپہ مارا اور شہید کی میت قبضے میں لینے کی کوشش کی تاہم اہل خانہ کے شہید کا جسد خاکی عباس ملیشیا کو دینے سے انکار کردیا۔ اس پرعباس ملیشیا کے غنڈہ گردوں نے شہید کے بھائی اور دیگر اہل خانہ پر وحشیانہ تشدد کیا۔ وحشیانہ تشدد کرکے شہید کے بھائی کا بازو توڑ دیا گیا۔
عباس ملیشیا کے چھاپے سے قبل اسرائیلی فوجیوں نے بھی شہید کے گھر پرچھاپہ مارا اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیاتھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
