• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسیران کی فتح تحریک آزادی فلسطین کا ایک اور روشن باب ہے:مشعل

منگل 15-05-2012
in فلسطین
0
plf mishal1
0
SHARES
0
VIEWS

plf mishal1

آزادی فلسطین کی علمبردار تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائیل کی جیلوں میں بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کی ہڑتال ختم کیے جانے اور اسیران کے مطالبات پورے ہونے پراطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 

انہوں نے خالی پیٹوں اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والے فلسطینی اسیران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا ہے کہ آج اسیران کی اپنے دشمن کے خلاف ایک اور فتح ہے۔ یہ فتح تحریک آزادی فلسطین کا ایک اور روشن باب ہے جس میں اسرائیلی دشمن کو اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

خالد مشعل نے فلسطینی ٹی وی چینلوں "الاقصیٰ” اور "القدس” سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی اس عظیم الشان اور تاریخی فتح میں صرف اسیران ہی کا کردار نہیں بلکہ اس میں پوری قوم اور بلکہ عرب اور اسلامی دنیا بھی تعریف کی مسحق ہے۔ اسرائیلی جیلوںمیں فلسطینی قیدی بھوکے پیٹوں اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے تھے تو فلسطین کی سڑکوں، گلیوں، محلوں اور شہروں میں ہزاروں فلسطینی دن رات ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کھڑے تھے۔ صرف یہی نہیں بلکہ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال نے پوے خطہ عرب اور عالم اسلام میں ایک نئی تحریک اٹھا دی تھی، جس کے بعد پوری دنیا سے ان کے حقوق کی بحالی کے لیے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔ س سلسلے میں مصری انٹیلی جنس کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی تحریک نے یہ ثابت کیا ہے کہ اقوام کسی ایک مطالبے پرمتفق ہو جائیں تو وہ بڑی سے بڑی طاقت کو بھی اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ اسرائیلی خوانخوار فوج اور اس کے ریاستی اداروں نے فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کی تحریک کو کچلنے کے لیے تمام ہتھکنڈوں کا بھی خوب استعمال کیا، لیکن فلسطینیوں کے عزم صمیم اور ان کے ناقابل شکست ایمان کے سامنے صہیونیوں کی تمام شیطانی چالیں ناکام ہوگئیں اور انہیں اسیران کے مطالبات تسلیم کرنا پڑے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.