فلسطینی حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے ٹیلی فون پر نئے امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کو زمام اقتدار سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
منگل کے روز فلسطینی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر کے والد حمد بن خلیفہ آل ثانی کی بہادری کی تعریف کی اور فلسطین اور قطر کے مابین مضبوط تعلقات پر زور دیا۔
دوسری طرف امیر قطر نے بھی مبارک باد پیش کرنے پر اسماعیل ھنیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر مسئلہ فلسطین کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
