• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسماعیل ھنیہ کا فلسطین میں مفاہمت کو عملی شکل دینے کے لیے روڈ میپ کا اعلان

ہفتہ 26-11-2011
in فلسطین
0
plf haneyya
0
SHARES
5
VIEWS

plf haneyyaفلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں حکمراں جماعت "اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ جمعرات کے روز قاہرہ میں فلسطینی سیاسی جماعتوں کےدرمیان طے پانے والی مفاہمت کوعملی شکل دینے کے لیے تین بنیادی اور اساسی عوامل پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں عام انتخابات کی تیاری کے لیے ایک دوسرے کےخلاف بیان بازی کی پالیسی ترک کرنا ہو گی اور انتخابات کے لیے فضاء سازگار بنانا ہو گی۔

 

غزہ میں مسجد الکبیر میں جمعہ کے خطبے میں اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی سیاسی جماعتوں کےمابین مفاہمت ایک نعمت بھی ہے اور ایک حقیقی آزمائش بھی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آیا ہم سب مل کر اس مفاہمت کے تقاضے پورے کر سکیں گے یا نہیں۔ مفاہمت کا عمل آگےبڑھانے کے لیے سب سے بڑی ضمانت ملک میں ایک دوسرے کے حوالے سے فضاء کو سازگار بنانا ہے۔
مفاہمت پرعمل درآمد کے تقاضوں پر بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد کے اعلان کے بعد اس کی بقاء کے لیے جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ امریکی اور صہیونی دھمکیوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونا ہے۔ مفاہمت پر اسرائیل نے سنگین نتائج کی دھمکیاں اور امریکا نے فلسطینیوں کی امداد روکنے کی دھمکیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکی کسی صورت میں یہ نہیں چاہتے کہ فلسطینیوں کو کوئی بھلائی پہنچے۔ وہ صہیونیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے فلسطینیوں کو آپس میں دست و گریباں رکھنا چاہتے ہیں۔ اس وقت فلسطینی جماعتوں کی جانب سے آزادانہ فیصلے کرنے اوربیرونی دباؤ سے نکلنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔
اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ اس وقت فلسطینی عوام کو مفاہمت پرعمل درآمد کے لیے اس کے ایجنڈے سے پسپائی کے بجائے اس پراستقامت اختیارکرنے کی ضرورت ہے۔ ہم مفاہمت کے عمل میں نہ فیلڈ میں پسپا ہونا چاہتے ہیںاور نہ ہی سیاسی طور پراس کےکسی متفقہ اصول سے دستبردار ہوں گے۔ امریکا اور اسرائیل ہمیں امداد کی بندش کا خوف نہ دلائیں۔ امریکا اور اسرائیل نے امداد نہ دی توبھی فلسطینی بھوکے نہیں مریں گے۔
فلسطینی وزیراعظم کے بہ قول”ان کی حکومت نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی سےیہ سیکھا ہے کہ فلسطینی عوام صابرو شاکر اور پرعزم قوم ہے۔ معاشی ناکہ بندی سےفلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا تاہم فلسطینیوں نے اسرائیل کے ایماء پرحماس کےخلاف انقلاب برپا کرنے کی سازشوں کوناکام بنا دیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.