فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے آئندہ ہفتے مصر کا دورہ کرنے اور نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد مُرسی سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کی شام غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے پیش آئند ہفتے اپنے دورہ مصر کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مصری حکومت نے غزہ کی پٹی سے میرے ساتھ ایک سو رکنی وفد کے استقبال کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر حماس کے وزیراعظم نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ فلسطینیوں کے پاس اپنے حقوق کے حصول کے لیے جس طرح مزاحمت کا ہتھیار ضروری ہے اسی طرح تعلیم کا ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے صہیونی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کو مبارک باد پیش کی۔ اسماعیل ھنیہ نے تنظیم کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی سربراہی میں جماعت کے وفد کی مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی سے ملاقات کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا اور کہا کہ ان کی جماعت الفتح سمیت تمام سیاسی جماعتوں کےساتھ صلح کے لیے تیار ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
