فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ ہفتے کی دوپہر مصر کے لیے روانہ ہوگئے۔ جہاں وہ مصری حکام سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہر نونو نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ وزیر اعظم قاھرہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اور ان کے ایجنڈے میں متفرق معاملات پر گفتگو ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جن اہم معاملات پر گفت و شنید ہوگی ان میں فلسطینی جماعتوں کے مابین مفاہمت، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران، مصر اور فلسطین کے مابین تعلقات اور حماس اور اسرائیل کے مابین مصری ثالثی میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین