• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسلامی تحریک کے رہنما کی قبلہ اوّل سے بے دخلی کی شرط پر رہائی

بدھ 27-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1146
0
SHARES
3
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک کے رہنما مجدی الخطیب کو اس شرط پر رہا کیا گیا ہے کہ وہ 2 مئی تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب متعدد فلسطینی شہریوں کی حراستی مدت میں کئی روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں سرگرم اسلامی تحریک کے رہنما الشیخ مجدی الخطیب کو شمالی فلسطین کے عرابہ قصبے سے دو روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ ایک دن حراست میں رکھنے کے بعد الشیخ رائد صلاح کو اس شرط پر رہا کیا گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے تک مسجد اقصیٰ میں داخل نہیں ہوں گے۔

اسلامی تحریک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں الشیخ مجدی خطیب کی رہائی کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ الشیخ مجدی کو دو مئی تک مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے داخل نہ ہونے کی شرط پر رہا کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ مجدی الخطیب کو قابض فورسز نے قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے عوامی رابطہ مہم چلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ دوران حراست انہیں صہیونی تفتیش کاروں نے بری طرح زدو کوب کیا۔ انہیں چند روز قبل بھی حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں چھوڑ دیا گیا تھا۔

ادھر اسرائیلی پولیس نے جزیرہ نما النقب سے تعلق رکھنے والے اسلامی تحریک کے رہنما الشیخ اسامہ العقبی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔ انہیں چند روز قبل گرفتار کرکے جیل میں ڈالا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسلامی تحریک کے رہنما کی قبلہ اوّل سے بے دخلی کی شرط پر رہائی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.