تحریک قومی مزاحمت نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے فیصلے کو فلسطینی مسلمہ حقوق سے دستبرداری گردانتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ اپنے وطن کی آزادی کے لیے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فلسطینی قومی آرزؤوں کی نمائندگی نہیں کرتا۔
امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی اور اسرائیلی وفد عنقریب واشنگٹن میں مذاکرات کا آغاز کریں گے۔
تحریک کے ذمہ دار ذرائع نے کہا کہ ان کی تحریک فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی قیادت اور اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے لیے فلسطینی مفاہمت، اختلافات کے خاتمے اور ایک سیاسی پروگرام پر متفق ہونے میں ہے، تاکہ حریت اور آزادی کے قومی مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
