• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کےخفیہ مذاکرات،دشمن سے ساز باز اور سازش قرار

جمعہ 08-04-2016
in فلسطین
0
0Pala0931
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج کے درمیان خفیہ مذاکرات کے تازہ انکشاف کے بعد فلسطینی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اس پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی سے نام نہاد مذاکرات کا ڈھونگ فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی سیاسی جماعت عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے مرکزی رہنما زاھر الششتری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں کا اسرائیلی فوج کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا انکشاف اس بات کا ثبوت ہے کہ رام اللہ اتھارٹی خفیہ طورپر دشمن کے ساتھ مل کر قوم کے خلاف سازش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف صدر محمود عباس پوری دنیا میں یہ ڈھنڈروا پیٹتے جا رہے ہیں کہ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کی بات چیت ختم کردی ہے اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی ادارے اسرائیلی دشمن کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔

زاھر الششتری کا کہنا تھا کہ خفیہ مذاکرات دراصل دشمن کے سامنے ہتھیار ڈالنے اوردشمن کی شرائط قبول کرنے کے مترادف ہیں۔ خفیہ مذاکرات کے ڈرامے نے پوری فلسطینی قوم کو فلسطینی اتھارٹی کے طرز عمل سے سخت مایوس کیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی سیکیورٹی اداروں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ دو طرفہ مذاکرات میں غرب اردن میں فلسطینی سیکیورٹی اداروں کو بعض مقامات پر زیادہ اختیارات دینے اور اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

فلسطین کی سرکردہ مذہبی اور سیاسی جماعتوں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ ، اسلامی جہاد اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین اسرائیل سے مذاکرات کا ڈھونگ مسترد کرچکی ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کےخفیہ مذاکرات،دشمن سے ساز باز اور سازش قرار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.