• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کےعدالت کا القدس میں فلسطینی مکان فوری گرانے کا حکم

جمعہ 01-11-2013
in فلسطین
0
plf houses1
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد کرتےہوئے قابض اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عدالت نے فوری طور پرمسجد اقصٰی کے جنوبی کالونی سلوان میں ایک مکان کو مسمار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سلوان میں یہ مکان فلسطینی شہری نے حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا ہے جس فوری طورپر گرا دیاجائے۔

وادی حلوہ انفارمشین سینتر کی رپورٹ کے مطابق جس مکان کو گرانے کا حکم دیا گیا ہے وہ سلوان میں ایک مشہور صیام خاندان کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔ یہ ایک سو بیس مربع میٹر پر پھیلا دو منزلہ مکان ہے جو کئی سال سے وہاں پر موجود ہے۔

مالک مکان حمود صیام نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی عدالت میں فیصلے پرنظرثانی کے لیے بھی درخواست دی تھی مگران کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں نوے ہزار امریکی ڈالر کی رقم کے مساوی ضمانت بھی جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگراسرائیلی عدالت نے فیصلہ ملتوی کرنے کے بجائے اس پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

حمود صیام نے بتایا کہ انہوں نے یہ مکان سنہ 1995 ء میں تعمیر کیا تھا۔ اسرائیلی عدالت کی جانب سے مکان گرانے کا پہلانوٹس مجھے مکان کی تکمیل کے اگلے سال ہی مل گیا تھا۔

درایں اثناء فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے نہتے شہریوں کے مکانات کی مسماریوں کے رحجان میں اضافے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو ان کی املکا سے محروم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.