(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )صیہونی ریاست کے میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے جوابی حملہ مناسب وقت میں کیا جائے گا جو بھرپور اور غیر روایتی ہوسکتا ہے۔
صیہونی ریاست کے عبرانی چینل 13 نےذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 20 جولائی کو شام کے دارالحکومت دمشق میں صیہونی فضائیہ کے حملے میں حزب اللہ کے اہم رکن علی کامل محسن کی شہادت کے جواب میں حزب اللہ مناسب وقت میں جوابی کارروائی کرے گی جو پہلے سے بھرپور اور غیر روایتی ہوسکتا ہے۔
چینل نے اپنی رپورٹ میں حزب اللہ کی جنگی تیاریوں کے حوالے سے بتایا ہےکہ حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف تیاریاں تیزی سے جاری ہیں جو اسرائیل کیلئے ایک بڑا خطرہ ہیں۔
واضح رہےکہ صیہونی وزیرجنگ بینی گینٹز نے اسرائیلی فوج کو ہدایت دی ہےکہ حزب اللہ کی جانب سے جوابی حملے کے جواب میں لبنان کی اہم تنصیبات کو بھرپور طاقت سے نشانہ بنایا جائے۔