قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے طول و عرض میں فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ مہم جاری رکھتے ہوئے الخلیل، رام اللہ اور طولکرم کے شہروں سے کم از کم پانچ شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
صہیونی ریڈیو نے بتایا کہ جمعرات کی علی الصبح اسرائیلی فوج نے رام اللہ اور طولکرم سے تین فلسطینیوں اسرائیلی فوجی اہداف پر حملوں کے الزام میں تفتیشی مراکز منتقل کیا۔
قبل ازیں اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے بیت لحم کی ایک شاہراہ پر روانہ گاڑی کو روک کر دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
الخلیل میں بھی فلسطینی افواج نے دو شہریوں کو علی الصباح حراست میں لیا، ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شہر کو جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ جیپوں پر سوار صہیونی فوج کی بڑی تعداد نے العروب کیمپ پر دھاوا بولا اور دو فلسطینی نوجوانوں محمد ابو ماریہ اوراحمد جوابرہ کو اغوا کر لیا۔ صہیونی اہلکاروں نے اس دوران ان کے گھروں میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ بھی کی۔