• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کی مغربی کنارے میں حراستی مہمات، چھاپے

منگل 06-05-2014
in فلسطین
0
plf citizen
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوج نے پیر کے روز نابلس کے عصیرہ قصبے میں ایک فلسطینی شہری پر تشدد کرنے کے بعد اس کے بھتیجے کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق پانچ اسرائیلی گشتی پارٹیوں نے عصیرہ قصبے میں متعدد گھروں پر دھاوا بول دیا اور محمد طحان کو گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد حراست میں لے لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی فوج نے محمد طحان کے انکل کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے انہیں علاج کی غرض سے ہسپتال لے کر جانا پڑا۔

ادھر نابلس کے شمال مغربی گائوں برقع میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی لڑکوں کو حراست میں لے لیا۔ 18 سالہ طلال خالد سیف کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز پر طلب کرنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا جبکہ 18 سالہ مصطفٰی صلاح کو زعترہ چیک پوسٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

دریں اثناء اسرائیلی فوجیوں نے جنین کے مغربی قصبات یامون، سیلت حارثیہ، کفر دان اور تورات پر دھاوا بول دیا جہاں پر انہوں نے گلی گلی تلاشی لی اور فلسطینی گھروں اور دکانوں پر چھاپے مارے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے سیلت حارثیہ اور تورات قصبوں کے درمیان ایک فوجی ناکہ قائم کرلیا تھا اور وہ وہاں سے گزرنے والے ہر شہری کی شناخت دیکھ رہے تھے۔

ادھر الخلیل میں بھی اسرائیلی فوجیوں نے متعدد گھروں پر دھاوے بولنے کے بعد ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے متعدد مضافات پر چھاپے مارے اور وہاں موجود فلسطینی سے پوچھ گچھ کی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.