• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کی امن دشمن کارروائیوں کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے: یو این

ہفتہ 28-06-2014
in فلسطین
0
plf enimy of israil
0
SHARES
0
VIEWS

 

اقوام متحدہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں فوج کی امن مخالف کارروائیوں اور فلسطینیوں پر مظالم کے خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔

عالمی ادارے نے صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں جاری فوج کشی کا سلسلہ بند کرے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم اقوام متحدہ کے ادارے "اوچا” کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ میں مغربی کنارے میں تین لاپتا یہودیوں کی تلاش کی آڑ میں نہتے شہریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اقدامات عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور اسرائیلی حکومت تین لاپتا افراد کی آڑ میں پوری فلسطینی قوم کو اجتماعی سزا دینے کی مرتکب ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 13 جون سے مغربی کنارے کے شہرالخلیل سے پراسرار طور پر غائب ہونے والے تین یہودی آباد کاروں کی تلاش کی آڑ میں فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کردی گئی ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ لاپتا یہودی آباد کاروں کی تلاش اسرائیل کا حق ہے مگر اس بات کا کوئی جواز نہیں کہ سرچ آپریشن میں نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔ خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا جائے اور بے گناہ افراد کو حراست میں لینے کے بعد انہیں سخت ترین سزائیں دی جائیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل امن دشمن کارروائیوں کے نتیجے میں نہتے فلسطینی اب جوابی کارروائیوں پر مجبور ہو رہے ہیں۔ گذشتہ کچھ دنوں سے اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسرائیلی فوجی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینی عوام خوف کا شکار ہیں جس کے بعد اب وہ مارنے مرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج تلاشی کی کارروائیوں میں بے گناہ شہریوں کو شہید کررہی ہے۔ گذشتہ دو ہفتوں سے جاری سرچ آپریشن کے دوران نصف درجن فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں میں 106 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 25 بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الخلیل میں تیرہ جون کو تین یہودی لڑکوں کی گم شدگی کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں، قصبات اور پناہ گزین کیمپوں میں 300 مرتبہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن میں 340 نہتے شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں بڑی تعداد میں سنہ 2011 ء میں حماس کے ساتھ طے پائے قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا ہونے والے کئی فلسطینیوں کی بھِی ہے۔

      بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.