مصر کے شمالی صحرائے سینا کے شہر عریش کے علاقے ’’الخروبہ‘‘ سے اسرائیل کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس سے پائپ لائن تباہ ہوگئی۔
یاد رہے کہ مصر میں گزشتہ سال کے شروع میں آنے والے انقلاب کے بعد اس گیس پائپ لائن کو پندرہویں بار تباہ کیا گیا ہے۔
اتوار کے روز علی الصبح لگائی جانے والی اس اس آگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ یاد رہے کہ مصر کے سابقہ صدر حسنی مبارک کے دور اقتدار میں ہونے والے معاہدے کے تحت مصر اسرائیل کو گیس فراہم کر رہا ہے۔ تاہم مصریوں کی اکثریت اسرائیل کو گیس کی فراہمی کی مخالف ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اسرائیل مصر کو گیس کی مناسب قیمت ادا نہیں کر رہا۔ قبل ازیں مصر کی پٹرولیم اتھارٹی، قدرتی وسائل پر قابض مصر کی کمپنی، شرق اوسط کی گیس کمپنی ’’ایگیس‘‘ صہیونی کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے وعدوں کی پاسداری نہ کرنے پر اس سے اپنے معاہدے ختم کر چکے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
