مقبوضہ یروشلم کے اسرائیلی میئر نیر برکت نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ شہر میں مونو ریل قاَم کرنے کے منصوبے کا آغاز کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ2015تک مکمل کرے گا۔
یہ مونوریل جبل الزیتون سے شروع ہو کر قدیم شہر کی طرف جائے گی اور وہاں سے البراق دیوار اور پھر وہاں سے الخلیل دروازے سے ہوتے ہوئے شہر کے مغرب میں واقع مرکزی بس سٹیشن تک آئے گی۔ برکت کے مطابق اس منصوبے سے ہزاروں یہودیوں کو البراق دیوار اور قدیم شہر تک آسان رسائی حاصل ہوجائے گی۔
ان کے مطابق یہودی مونوریل کے ذریعے سے ایک گھنٹے سے کم عرصے کے دوران یروشلم کے ایک کونے سے دوسرے کونے پر پہنچ جائیں گے۔
یہودی بستیوں کے افیئرز کے ماہر احمد سبلبان نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے تقریبا 6000 لوگ ایک گھنٹے کے اندر البراق دیوار پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد یروشلم کو صیہونی رنگ میں رنگنے کی کوششوں کو تیز کرتے ہوئے قدیم شہر کے اوپر اسرائیلی قبضے کو تقویت پہنچانا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس نئے اسرائیلی منصوبے سے اسرائیلی سیاحت کو فروغ دے کر یروشلم شہر کی عرب اور اسلامی شناخت کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ حوض مقدس نامی علاقے پر اسرائیلی قبضہ قائم کیا جاسکے۔
سبلبان نے بتایا کہ یہ اسرائیلی منصوبہ اسرائیل کے یروشلم کو صیہونیت میں رنگنے اور علاقے میں یہودی بستیوں کو بسانے کے منصوبوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ یروشلم ڈویلپمنٹ کے لئے اس مونو ریل منصوبے کے سلسلے میں ایک اسرائیلی کمپنی سے تعاون کررہی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین