• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا وجود عالمی قانون و اقدار کے خلاف ہے: جسٹس پارٹی

جمعرات 24-04-2014
in فلسطین
0
plf justice
0
SHARES
0
VIEWS

ترکی کی حکمراں جماعت "جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ” [آق] نے صہیونی ریاست کے وجود کو عالمی قوانین اور بین الاقوامی اقدار کے منافی قرار دیا ہے۔ جماعت کا کہنا کے فلسطینیوں کی حمایت پر ترکی کے خلاف منظم عالمی سازش کی گئی لیکن انقرہ نے تمام بیرونی سازشیں ناکام بنا دی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ان خیالات کا اظہار "آق” کے نائب صدر اور جماعت کے تعلقات عامہ کے انچارج یاسین اکتائے نے استنبول میں جاری بین الاقوامی فلسطین میڈیا کانفرنس” تواصل” میں خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نواز قوتوں نے ترکی کو فلسطینیوں کی حمایت میں سزا دینے اور استنبول کے خلاف گہری سازشوں کی کوشش کی تھی مگر ہماری حکومت اور عوام نے بین الاقوامی سازش ناکام بنا دی ہے۔

انہوں نے عرب اور دیگر تمام مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں وزیراعظم رجب طیب ایردوآن کے اختیار کردہ موقف کو اپنائیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یاسین اکتائے نے کہا کہ اسرائیلی ریاست ایک باغی اور شقی القلب بچے کی مانند ہے جو اقوام متحدہ کے بطن سے پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کا وجود عالمی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

ترک سیاست دان نے کہا کہ ہماری حکومت پر سیاست اور اظہار رائے پر پابندیاں بلا جواز ہیں۔ ترکی آزادی کا جزیرہ ہے جہاں پر کوئی سیاسی  اور ضمیر کا قیدی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ فلسطینی قوم کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتا تب تک اسرائیل ترکی کے لیے پریشانی کا باعث رہے گا۔

کانفرنس میں کئی دوسرے ممالک سے آئے مندوبین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کانفرنس کے منتظم فائد ابو شمالہ نے کہا کہ "آج میں یہ اعلان کررہا ہوں کہ بیت المقدس فلسطین میڈیا کلب کا ہیڈ کواٹر بنے گا۔ نیز ہم بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا ابدی دارالحکومت بنانے کے اپنے مطالبے پر ہمیشہ قائم رہیں گے۔ انہوں نے فلسطین میڈیا کلب کے زیراہتمام عالمی کانفرنس کے انعقاد  میں ترک حکومت کی طرف سے تعاون پر طیب ایردوآن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.