اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک گاڑی سے تین ٹینک شکن گنیں، ان میں استعمال ہونے والے گولے اوربھاری مقدارمیں دیگرنوعیت کا اسلحہ وبارود پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے یہ اسلحہ اس وقت پکڑا جب طولکرم شہرمیں ایک ناکے کے دوران ایک مشکوک گاڑی کوروک کر اس کی تلاشی لی۔ رپورٹس کے مطابق جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب غرب اردن کےشمالی شہرمیں فوجی ایک ناکہ لگا کرفلسطینیوں کی گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا گیا جس میں تین "کار گسٹاؤ” ماڈل کی تین مشین گنیں موجود تھیں۔
خیال رہے کہ سوڈین ساختہ کارگستاؤ نامی مشین گنیں کئی جنگی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ ٹینکوں پر گولے برسانی، ہلکی گولی چلانے، روشنی پیدا کرنے والے بم اور دھواںچھوڑنے والے گولے فائر کرنے کی بیک وقت صلاحیت رکھتی ہیں۔یہ گن سب سے پہلے سنہ 1996ء میں تیار کی گئی تھی، جسے 1948ء کو سویڈش فوج کو دیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
