اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی اعلی قیادت نے 48ء کے مقبوضہ فلسطین (نام نہاد اسرائیل) کی سرحدوں پر تعینات فوج میں بیس فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اضافہ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی، مصر اور شام کے علاقے گولان سے ملحق سرحدوں پر کیا جائے گا۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی اعلی فوجی کمان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے لیے جاری اقدامات میں ریزور فوجی یونٹس کو استعمال میں لانا ناگزیر ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریزور فوجیوں کی دس فیصد تعداد کو ان سرحدی علاقوں میں خدمات سرانجام دینے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔
اسرائیلی عسکری ذرائع کے بہ قول سرحدوں پر ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد ریزرو فوجی یونٹس کو ڈیوٹی پر بلایا گیا بالخصوص مصر کے علاقے صحرائے سینا میں ہونے والی سرگرمیوں کے پیش نظر اس سرحد پر سکیورٹی انتظامات سخت کرنا ضروری ہو گیا تھا۔