(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی ریاست نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کی اجازت دینے کے مطالبہ کو مستردکرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی جواب نہیں دیا جائےگا۔
اسرائیل کے ایک عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے دی گئی درخواست پرغور کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے فلسطینی اتھارٹی کو منفی یا مثبت رد عمل ظاہر نہیں کیا جائے گا جس کے بعد فلسطینی انتخابات یا تو معطل ہوجائیں گے یا کم سے کم مقبوضہ بیت المقدس میں منعقد نہیں ہوسکیں گے۔
خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ سمیت مقبوضہ بیت المقدس صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا اس ضمن میں فلسطینی الیکشن کمشنر نے غزہ کا دورہ بھی کیا تھا ۔