اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے لڑاکا طیاروں نے پیر کی علی الصباح غزہ شہر کے مشرقی علاقے پر بمباری کی جس کا ہدف شجاعیہ کالونی اور الزیتون کالونی کی درمیانی زمین تھی۔ رات گئے کی جانے والی کارروائی کئی گھنٹے جاری رہی تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی فلسطینی زخمی نہ ہوا۔
مقامی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرون طیارے نے غزہ پر بمباری سے قبل رات گئے بھی غزہ پر گولہ باری کی تھی۔
فلسطینی میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز کے ترجمان ادھم ابو سلمیہ کے مطابق ان حملوں میں کوئی شخص شہید یا زخمی نہیں ہوا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے کے جواب میں غزہ سے بھی 48ء کے مقبوضہ فلسطین (نام نہاد اسرائیل) کےعلاقے عسقلان پرراکٹ داغا گیا ہے۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اس راکٹ حملے میں کوئی اسرائیلی شہری زخمی نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق راکٹ غزہ کے شمالی علاقے سے عسقلان پر برسایا گیا تھا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

