• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کا حساس علاقے کی فضائی حدود میں فلسطینی ڈرون طیارے کی پرواز کا دعویٰ

اتوار 22-02-2015
in فلسطین
0
plf palastenian-drone
0
SHARES
1
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز مشرقی غزہ سے متصل یہودی کالونی اشکول کی فضاء میں ایک مشتبہ ڈرون طیارے کو دیکھا گیا ہے جو پرواز کے بعد کامیابی سے واپس بھی لوٹ گیا۔

اسرائیلی فوج کی مقرب نیوز ویب سائیٹ ’’ 0404 ‘‘ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے مبینہ طور پر ایک جاسوس طیارہ اشکول کی فضاء میں بھیجا گیا تھا۔ مشتبہ ڈرون طیارہ نظر آتے ہی اسرائیلی فضائیہ حرکت میں آگئی مگر فضائیہ کی کارروائی تک ڈرون واپس جا چکا تھا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بغیر پائلٹ کے ایک چھوٹا ڈرون طیارہ غزہ کی پٹی سے بھیجا گیا تھا۔

ایک دوسرے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشکول یہودی کالونیوں کی فضائی حدود میں دو سے تین بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے دیکھے گئے ہیں۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں کی پرواز سے قبل ہی وہ واپس بھی آگئے تھے۔

ایک عبرانی ذریعے نے براہ راست اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ پر ڈرون طیارے اسرائیل کی فضائی حدود میں چھوڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل کی جاسوسی کے لیے ڈرون طیاروں کا مسلسل استعمال جاری ہے اور اس کے طیارے جاسوسی پروازوں کے بعد بہ حفاظت واپس اپنے ٹھکانوں پر پہنچ جاتے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.