سن 1948ء میں فلسطین پر قبضہ کر کے بنائی گئی صہیونی ریاست اسرائیل نے مصر سے ملحق اپنی سرحد کے ساتھ راکٹوں کو روکنے اور انھیں تباہ کرنے کے لیے آئرن ڈوم نامی فضائی دفاعی نظام نصب کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی ایک خاتون ترجمان کے مطابق گذشتہ ہفتے مصر کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے ام رشراش (ایلات) میں دو راکٹ گرنے کے بعد اس فضائی دفاعی نظام کی تنصیب کی گئی ہے۔
خاتون ترجمان نے بتایا کہ آئرن ڈوم بیٹری کو فی الوقت تجرباتی طور پر ام رشراش میں نصب کیا گیا ہے لیکن ترجمان نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔راکٹ شکن دفاعی نظام مخالف سمت سے آنے والے راکٹوں کو روکنے اور انھیں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکا میں قائم سائٹ انٹیلی جنس گروپ کی اطلاع کے مطابق ایک اسلامی مزاحمتی گروپ انصارالمقدس نے اسرائیل کے ساحلی سیاحتی شہر امرشراش کی جانب دو گراڈ راکٹ فائر کرنے کی ذمے داری قبول کی تھی۔ اس گروپ نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ دونوں گراڈ راکٹ شہر کے آبادی والے حصے میں گرے ہیں۔ بدھ کی رات اسرائیلی پولیس نےاطلاع دی تھی شہر میں دو راکٹ گرنے کے نتیجے میں دھماکے ہوئے تھے۔ان کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ یہ مصر کے علاقے جزیرہ نما سیناء سے فائر کیے گئے تھے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین