• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے فلسطینی نمازیوں پرکڑی شرائط عائد کردیں

جمعرات 24-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0761
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے قبلہ اوّل میں فلسطینی شہریوں کو نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے ایک نیا حربہ استعمال کرتے ہوئے نئی اور کڑی شرائط عائد کی ہیں۔ صہیونی حکام کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ چالیس سال یا اس سے کم عمر کے افراد قبلہ اوّل میں نماز کی ادائیگی کے لیے داخل نہیں ہوسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کی نگراں کمیٹی کے ڈائریکٹر الشیخ عمرالکسوانی نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے قبلہ اوّل کی سرپرستی کرنے والے اردنی محکمہ اوقاف کو ایک نیا نوٹس ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے تین دن تک مسجد اقصیٰ میں چالیس سال یا اس سےزائد عمر کے افراد کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ چالیس سال سےکم عمر افراد قبلہ اوّل میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اسی طرح قبلہ اوّل میں نماز کے لیے آنے والی فلسطینی خواتین جن کی عمریں پچاس سال یا اس سے زیادہ ہوں گی انہیں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جب کہ پچاس سال سے کم عمر خواتین کو وہاں آنے سے سختی سے روکا جائے گا۔ اس کے علاوہ مسجد میں داخل ہونے والی تمام خواتین اور مرد حضرات کو اپنے شناختی کارڈ سرائیلی سیکیورٹی فورسز کے پاس جمع کرانا پڑیں گے۔

الشیخ عمر الکسوانی نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے قبلہ اوّل میں فلسطینیوں کے داخلے پرعائد تازہ پابندیوں یہودیوں کے ’’عید المساخر‘‘ یا ’’البوریم‘‘ نامی مذہبی تہوار کی آر میں عائد کی گئی ہیں۔ مذہبی تہوار کی آڑ میں دراصل صہیونی حکام فلسطینیوں کو قبلہ اوّل میں آنے اور وہاں نماز کی ادائیگی سے دور رکھنے کی سازش کررہے ہیں۔

فلسطینی عہدیدار نے اسرائیلی حکام کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو غیرقانونی اور غیراخلاقی قراردیتے ہوئے فلسطینیوں کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا۔

ادھر اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داخلی سلامتی کے وزیر نے یہودیوں کی ’’عید المساخر‘‘ کی تین روزہ تقریبات کے دوران بیت المقدس اور مغربی کنارے میں سیکیورٹی کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد دونوں علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں داخلے کے لیے فلسطینی نمازیوں پرکڑی شرائط عائد کردیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.