اسرائیلی حکومت کی جانب سے ہزاروں فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بجائے مزید شہریوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج علی الصباح بھی صہیونی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے دسیوں شہریوں کو حراست میں لے لیا۔
قابض اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم تفتیشی مراکز منتقل کر دیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے القدس کےعلاقے عیسویہ میں نوجوان جمیل محمد محیسن کے گھر پر دھاوا بولا اور اسے گرفتار کر لیا۔ اس دوران اسرائیلی پولیس نے علاقے کے دیگر متعدد نوجوانوں کو طلبی نوٹسز بھی جاری کیے۔
اسرائیلی کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی کنارے کےجن علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی ان میں طوباس، جنین اور الخلیل کے شہر شامل ہیں
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

