• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 18 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے فلسطینی ٹی وی ’الاقصیٰ‘ کی نشریات جام کردیں

جمعہ 12-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0298
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ریاست کی جانب سے فلسطین کے مختلف علاقوں میں الاقصیٰ نیوز چینل کی نشریات جام کیے جانے کےخلاف ملک بھرمیں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے الاقصیٰ ٹی وی کی نشریات پرپابندی کو فلسطینی ذرائع ابلاغ پر ڈاکہ اور کھلی جارحیت قرار دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے فلسطین کے کئی علاقوں میں الاقصیٰ چینل کی نشریات جام کردی تھیں جس کے بعد فلسطین کے عوامی حلقوں کی جانب سےبھی سخت احتجاج کیا گیا تھا۔

غزہ میں وزارت اطلاعات ونشریات کی جانب سے جاری کردہ ایک ایک مذمتی بیان میں اقصیٰ چینل کی نشریات کی بندش کو فلسطینی ذرائع ابلاغ کا گلا گھونٹنے کی گھناؤنی سازش قراردیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے اس اقدام سے واضح ہوگیا ہے کہ دشمن کو فلسطین کے گلی کوچوں میں ہونے والے احتجاج اور اس کی کوریج کسی صورت میں برداشت نہیں ہے۔ جس کے بعد صہیونی ریاست فلسطینی ذرائع ابلاغ کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کے خلاف طاقت تحریک مزاحمت جاری ہے۔ دوسری جانب صہیونی فوج نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہے ہیں۔ ایسے میں تمام حالات کی پیشہ وارانہ کوریج فلسطینی ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے مگر صہیونی ریاست اپنی جنگی جرائم کو چھپانے کے لیے فلسطینی میڈیا گردن دبوچنے کی سازشوں پرعمل پیرا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقصیٰ ٹی وی چینل سمیت کئی دوسرے اداروں کی نشریات بند کرکے انہیں بھوک ہڑتالی صحافی محمد القیق کے حق میں آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی ہے مگر فلسطینی قوم صہیونی دشمن کی پالیسیوں کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی۔ بیان میں عالمی ذرائع ابلاغ سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے مظالم کو بے نقاب کرنے اور اقصٰی ٹی وی چینل کی نشریات جام کرنے کے خلاف آواز بلند کریں اور چینل کی نشریات کی بحالی کا کھل کر مطالبہ کریں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاسرائیل نے فلسطینی ٹی وی ’الاقصیٰ‘ کی نشریات جام کردیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.