اسرائیلی حکام نے فلسطین کی شریعت کورٹ ایک سینیئر جج الشیخ عبداللہ حرب ترکمان کو اردن کے قریب الکرامہ گذرگاہ پر بیرون ملک سفر سے روک دیا۔ وہ عمرہ کی ادائی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتے تھے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ فلسطینی جج حرب ترکمان کل منگل کے روز عمرہ کی ادائی کے سفر پر الکرامہ گذرگاہ پر پہنچے تو انہیں صہیونی انٹیلیجنس حکام نے بیرون ملک یہ کہہ کر جانے سے روک دیا کہ ان کے بیرون ملک سفر سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے۔ اس کے بعد انہیں جبراً واپس بھیج دیا گیا۔
یاد رہے کہ جسٹس عبداللہ حرب ترکمان کا تعلق غرب اردن کے شہر جنین سے ہے۔ وہ نہ صرف ایک جج ہیں بلکہ علاقے کی ایک سرکردہ سماجی شخصیت بھی سمجھے جاتے ہیں۔ وہ کئی سال تک اسرائیل کی جیلوں میں قید بھی رہ چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
