اسرائیل حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور محصور علاقے غزہ کی پٹی کےدرمیان کرم ابو سالم گذرگاہ کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک بند کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم ابوسالم گذرگاہ کی بند ش کا کوئی جواز فراہم نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کی کوئی سیکیورٹی وجہ بتائی گئی ہے۔
قبل ازیں گذرگاہ کی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین رائد فتوح نےایک بیان میں بتایا تھا کہ بدھ کے روز غرب اردن سے مواصلاتی آلات،امدادی سامان اور زرعی ورتجارتی سامان سے لدے 450 ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوں گے تاہم بعد ازاں اطلاع آئی کہ اسرائیلی حکام نے اس تجارتی گذرگاہ کو بند کردیا ہے۔
خیال رہے کہ کرم ابو سالم مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کےدرمیان واحد گذرگاہ ہے جس کے ذریعے سامان کی ایک سے دوسرے علاقے میں منتقلی کی جاتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
