مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ’’مھجہ القدس‘‘ فائونڈیشن نامی ایک ادارے کا کہنا ہے کہ صہیونی جیل حکام نے کچھ عرصہ پیشتر اسلامی جہاد کے تین سرکردہ کارکنان کو ایچل جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا تھا لیکن اب ان کی قید تنہائی ختم کردی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی جہاد کے رہ نمائوں کی قید تنہائی کے خاتمے کے بعد انہیں نفحہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ نے قید تنہائی میں ڈالے گئے دو مزید قیدیوں کی تنہائی کی سزا بھی جلد ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کا کہناہے کہ جن تین اسیران کی قید تنہائی ختم کی گئی ہے ان میں دو سگے بھائی 31 سالہ شفیق زیود اور 34 سالہ فہد عبداللہ محمد صوالحی جبکہ ان کے ایک دوسرے ساتھ 33 سالہ عطیہ حسن کلیبی کا نام بتایا جا رہا ہے۔
جیل حکام نے ایچل قید خانے میں پابند سلاسل یعقوب محمود احمد قادری غوادرہ اور 32 سالہ اسماعیل ابراہیم مصطفی ابو شادوف کی تنہائی بھی جلد ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
