• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نقل مکانی کے لیے پیاس بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے: نقب کے فلسطینی

پیر 25-06-2012
in فلسطین
0
plf palestine_migration
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے نقب کے مقامی فلسطینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت اس علاقے کو فلسطینی عربوں سے خالی کرنے کے لیے پیاس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔

صہیونی حکومت پانی کی قلت پیدا کرکے یہاں کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر رہی ہے۔ عرب دیہاتوں کے ڈسٹرکٹ کمیٹی کے سربراہ ابراھیم وقیلی نے بتایا کہ نقب کے عرب علاقوں میں پانی کی بندش اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے ان علاقوں میں پانی نہ بھیجنے کی پالیسی کی وجہ سے یہاں بسنے والے ستر ہزار عرب فلسطینی سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔ قبل ازیں نقب میں غیر تسلیم شدہ فلسطینی دیہاتوں کے ہزاروں رہائشیوں نے اسرائیلی واٹر کمپنی ’’مکوروت‘‘ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پانی کی قیمتیں پڑھانے اور ان علاقوں پر پانی کی رسائی نہ کرنے پر صہیونی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

ابراھیم وقیلی نے خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے کا کہ نقب میں بسنے والے سیکڑوں خاندان پانی کے کنکشن کے حصول کی درخواست دے چکے ہیں مگر اسرائیلی واٹر اتھارٹی نے اب تک ایک دو درخواستوں کی منظوری کے علاوہ کسی کو بھی پانی کی سہولت فراہم نہیں کی۔ وقیلی نے متنبہ کیا کہ اسرائیلی حکام یہودی خاندانوں کو پانی انتہائی کم قیمت پر دے رہے ہیں جبکہ فلسطینیوں کے لیے اسی پانی کی قیمت بہت زیادہ طلب کی جاتی ہے۔ سنہ 1948ء میں فلسطین کی اٹہتر فیصد اراضی پر قبضہ کرکے بنائی گئی یہودی ریاست کے جنوبی علاقے نقب کے رہنما نے بتایا کہ اس علاقے میں پانی نہ بھیجنا پانی کی قلت کے باعث نہیں ہے بلکہ اسرائیلی حکام بالقصد عربوں کو پانی سے محروم رکھ رہے ہیں اس سے ان کا مقصد عربوں کو نقب سے نقل مکانی پر مجبور کرنا ہے۔ صہیونی حکام ان دیہاتوں کو عربوں سے خالی کروا کر ان کی جائیدادوں اور اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.