اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس میں تازہ کارروائیاں کرتے ہوئے باب العامود کے علاقے ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
اسرائیل کے خلاف مظاہرے کے شرکاء کو گرفتار کرکے ان کی مدت حراست میں چوبیس گھنٹے کی توسیع کردی گئی ہے۔
القدس کے ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ گرفتار ہونےوالوں میں 39 سالہ اشرف دعاس کا تعلق اولڈ میونسپلٹی، 17 سالہ سند طرمان کا تعلق الطور کالونی، 20 سالہ موسی محمد اعور کا سلوان کالونی سے ہے۔ گرفتار ہونے والے چوتھے فرد 19 سالہ امیر ابو صبیح ہیں۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے چاروں افراد کو تحقیق کے لیے تفتیشی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
