(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے امریکا کے کی جانب سے پیش کردہ مجوز امن منصوبے’صدی کی ڈیل’ کا اعلان اسرائیل میں انتخابات کے بعد کیا جائیگا ۔
فلسطین پر قابض اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے انتخابی مہم دوران ایک جلسے سے خطاب میں کہا کہ امریکا کے ‘صدی کی ڈیل’ منصوبے کا اعلان رواں ماہ کی 17 تاریخ کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کےبعد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکا نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کے لیے ایک نیا معاہدہ تجویز کیا ہے، امریکا نے اپنے مجوزہ امن منصوبے کی تفصیلات بیان نہیں کیں تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکا نے فلسطینیوں کے دو ریاستی حل کے لیے کوئی تجویز پیش نہیں کیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کی بھی نفی کی گئی ہے۔ فلسطینیوں کی جانب سے امریکا کے مجوزہ امن منصوبے کو یکسر مسترد کردیا ہے، فلسطین میں مزاحمتی تنظیموں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی اپنی سرزمین سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوں گے جبکہ اسرائیل نے اسے مشروط طورپر قبول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔