جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے العارضہ خاندان نے شہید حمدان توفیق العارضہ شہید کا جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق العارضہ کو اسرائیلی فوج نے ایک ہفتہ قبل جنین میں بغیر کسی وجہ کے گولیاں مارکر شہید کر دیا تھا اور اس کے بعد اس کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
العارضہ خاندان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ العارضہ کا جسد خاکی اسرائیلی فوج سے واپس لینے اور شہید کی تدفین میں مدد کرنے کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے درجنوں فلسطینی شہداء کے جسد خاکے قبضے میں لے رکھے ہیں۔