سرائیلی نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے علاقے میں دس ہزار نئَےمکان بنا سکتا ہے، تاکہ مکانوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کر سکے ،اس امر کا اظہار اسرائیلی وزیر ہاوسنگ اوری ایریل نے فنانسس کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہے۔
ہاوسنگ کے وزیر نے یہودی آباد کاروں کے لیے ان دس ہزار نئے مکانوں کے تعمیراتی منصوبے کا جواز یہ پیش کیا ہے کہ اس طرح مکانوں کی قیمتیں کنٹرول کی جا سکیں گی۔
اسرائیلی وزیر نے وضاحت کرتے ہوئےتین آبادیوں بیت، اریح،آفریم،اور الکانایہ کا ذکر کرتے ہوئَے کہا امکانی طور پر نئے رہائشی منصوبے ملک کے مرکزی حصے میں قائم کیے جائیں گے۔ وزیر کا کہنا تھا نیشنل پارٹی یہودی بستیاں بنانے کے حق میں ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
