رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں 23 تعمیراتی منصوبوں کے تحت 1289 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار’ ٹائمزآف اسرائیل ‘ نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی سپریم تعمیراتی کونسل نے جمعرات کے روز ایک بند کمرہ اجلاس کے دوران 744 مکانات کی فوری تعمیر شروع کرنے کی اجازت دی۔
منصوبے کے تحت شمال مشرقی رام اللہ کی ’’عوفرا ‘‘ اور ’’ حلمیش ‘‘ شمال مغربی الخلیل کی ’’ ادورا ‘‘، جنوبی الخلیل کی ’’ تینی ‘‘ شمالی القدس کی ’’ معالی مشماش‘‘، شمال مغرب القدس کی ’’گیوات زییو‘‘ مغربی بیت لحم کی ’’نیفی ڈانیل‘‘ شمالی الخلیل کی ’’کارمی زور‘‘ جنوبی الخلیل کی بیت حاگایی اور شمالی القدس کی ’’شیلوح‘‘ صیہونی کالونیوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق 23 تعمیراتی منصوبوں میں 16 منصوبے دیوار فاصل کی مشرقی جانب غرب اردن میں تعمیر کیے جائیں گے۔