اسرائیلی جیل انتظامیہ نے فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں طے پائے معاہدے کے تحت قید تنہائی میں ڈالے تمام اسیران کی تنہائی ختم کر دی ہے۔
صہیونی جیل انتظامیہ نے اتوار کے روز سہ پہرکو دو فلسطینی اسیران ضرار ابو سیسی اور ابراہیم حامد کو قید تنہائی سے نکال کر دیگر اسیران میں شامل کر دیا۔ انسانی حقوق مرکز برائے اسیران کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے "مرکز اطلاعات فلسطین” کو بتایا ہے کہ قید تنہائی میں ڈالے گئے ان دو اسیران کی تنہائی ختم کرنے میں تاخیر کی کچھ تکنیکی وجوہات تھیں، اب وہ تمام اسباب اوروجوہات دور کر دی گئی ہیں جس کے بعد ان دو اسیران کو بھی تنہائی کی قید سے نکال دیا گیا ہے۔ دیگر اسیران کی تہائی کو گذشتہ جمعرات کو فلسطینی اسیران کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کے بعد صہیونی انتظامیہ نے کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

