• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی کھلاڑیوں کو مدعو کرنے پراسپین میں سول سوسائٹی کا احتجاج

بدھ 11-03-2015
in فلسطین
0
plf israeli-players
0
SHARES
0
VIEWS

اسپین کی حکومت کی جانب سے باسکٹ بال کے سولہویں یورپی چیمیین شپ میں اسرائیل کی باسکٹ بال ٹیم کو مدعو کیے جانے پر دارالحکومت بارسلونا اور متعدد دیگر شہروں میں سول سوسائٹی نے سخت احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ خون میں لتھڑی ہوئی باسکٹ بال ٹیم کو اپنےملک میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان کا اشارہ اسرائیل کےفلسطینیوں کے خلاف مبینہ جنگی جرائم اور قتل عام کی جانب تھا۔

مقامی اخبارات کے مطابق باسلونا میں سول سوسائٹی  نے صوبہ کتالونیا میں ’’مکابی حیفا‘‘ نامی اسرائیلی ٹیم کو مدعو کیے جانے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا، جس میں سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی ٹیم کو اپنے ملک میں نہیں دیکھنا چاہتے جس کا ملک اور فوج فلسطینیوں کا ناحق قتل عام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں بلکہ انسانی حقوق کے حوالے سے ہے کیونکہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں شریک مقامی شہریوں نے فلسطینی کوفیہ[رومال] اپنے گلے میں ڈال رکھے تھے جو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کی علامت تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں اٹھائے بینروں اور کتبوں پر بھی اسرائیل کے خلاف مذمتی نعرے تحریر کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

قبل ازیں پولیس کی جانب سے میچ کے دوران کسی قسم کے پرچم لہرانےبالخصوص فلسطینی اور اسرائیلی پرچموں کو گرائونڈ میں لے جانے سے سختی سے منع کردیا تھا۔ پولیس کا خیال ہے کہ باسلونا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کےبعد کھیل کے میدان میں بھی بد نظمی پیداہوسکتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.